بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خوزستان نے گورنر ہاوس كے اطلاعات عامہ سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام " جمی" كے خصوصی ڈاكٹر " شہرام نيكنام" نے گورنر اور ان كے ساتھ آئے ہوئے دوسرے افراد كوبتايا كہ ہم " آقای جمی" كی صحت يابی كے لیے بھر پور كوشش كر رہے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ بار بار فالج كے دوروں كی وجہ سے ان كی جسمانی حالت ٹھيك نہیں ہے حجۃ الاسلام جمی۱۹۸۰ میں آبادان كے پہلے امام جمعہ مقرر ہوئے تھے ايران عراق جنگ كے دوران مجاہدين اسلام كے حوصلوں بڑھاتے اور ملكی دفاع میں اہم رول ادا كرتے رہے۔ ۱۸ سال تك امامت كے فرائض انجام دينے كے بعد بڑھاپے كی وجہ سے استعفی دے ديا تھا، ان كی جگہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد علی دہدشتی نئے امام جمعہ مقرر ہوئے ہیں۔
338105