بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ شام نے "شام پريس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مظاہرے میں فلسطينی مزاحمتی تحريكوں كےاراكين اور فلسطينيوں كی دوبارہ فلسطين میں آباد كاری كی كمیٹيوں نے نے شركت كی اور فلسطينيوں كے قتل عام كے مجرموں كے خلاف مقدمہ درج كرنے كا مطالبہ كيا۔ مظاہرے میں بچوں نے بھی شركت كی جنہوں نے ہاتھ میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے۔ جن پر غزہ كے محاصرہ كی وجہ سے فلسطينيوں كو درپيش مشكلات درج تھیں۔ وہ محاصرہ كو ختم كرانے كا مطالبہ كر رہے تھےمظاہرہ كے دوران اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری " بان كی مون" اور شام میں اقوام متحدہ كے دفتر كے نمائندوں كو ايك ياد داشت پيش كی گئی جس میں غزہ كا محاصرہ ختم كرانے كے لیے بين الاقوامی قوانين كا سہارا لينےكا مطالبہ كيا گيا ،خط میں كہ گيا كہ اتنا عرصہ گزرنے كے باوجود ابھی تك فلسطينيوں كا مسئلہ حل نہیں ہوا اور نہ ہی فلسطينی اپنے ملك میں آباد ہو سكتے ہیں۔ یہ فلسطينيوں كے حقوق كے سلسلہ میں بين الاقوامی سياست كا تضاد ہے۔
338136