خواتين اسلامی روايات" حجاب اور پاك دامنی" كا دفاع كریں: آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی

IQNA

خواتين اسلامی روايات" حجاب اور پاك دامنی" كا دفاع كریں: آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی

سياسی گروپ: اس وقت مغربی ممالك میں اسلام دشمن عناصرپاك دامنی اور حجاب كی عظمت كو مخدوش كرنے كے درپے ہیں لہذا ايسی خواتين كا ہونا ضروری ہے جو ان اسلامی روايات كی پاسداری كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حزب موتلفہ اسلامی كے ترجمان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب موتلفہ اسلامی كے اراكين نے حضرت آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی سےملاقات كی ہے، آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نےخطاب كرتے ہوئے كہاكہ ہم سب كو چاہیے كہ امام زمانہ كے راستہ پر چلیں اوران كے مقاصد كو معاشرہ میں عملی جامہ پہنائیں۔ آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نے محرم الحرام كی آمد كے سلسلہ میں كہا كہ محرم الحرام میںمكتب امام حسين (ع) كھل جاتا ہے۔ جس كے علم كی روشنی ہر گلی كوچہ میں نظر آتی ہے۔ انھوں نے حجاب كے خلاف مغربی ممالك كے پروپيگينڈے كا تذكرہ كرتےہوئے كہا كہ خواتين اس وقت كڑے امتحان سے گزر رہی ہیں كيونكہ مغربی ممالك حجاب اورعفت و پاكدامنی كو مخدوش كرنےپر تلے ہوئے ہیں۔ لہذا اس دور میں ايسی خواتين كا ہونا ضروری ہے جو اسلامی روايات كی پاسداری كریں۔ قرآن مجيد كی توہين كے رد عمل میں حزب موتلفہ كے اقدامات كو سراہا اور تنظيم كا شكریہ ادا كيا۔ حزب موتلفہ كے سربراہ بنی حبيبی نے حضرت آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی سے ملاقات كے موقع پر غير اسلامی تنظيموں كی طرف سے اسلام كے خلاف سرگرميوں كا تذكرہ كرتےہوئے كہا كہ اس وقت بہت سی تربيت يافتہ تنظيمیں اسلام كا چہرہ مسخ كر نے كی كوشش كر رہی ہیں لہذا ہمیں چاہیے كہ ان كے عزائم كو خاك میں ملا دیں۔ نبی حبيبی نے كہا كہ مرجعيت كو ہماری ضرورت نہیں ہے بلكہ ہم مرجعيت كے محتاج ہیں۔
338158