بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم كے معروف مفسر " ابوالفضل بہرام پور" نے سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہابی فرقے كی پوری كوشش ہے كہ غلط افكار اور شبہات كے ذريعہ جوان نسل كے عقائد كو منحرف كيا جائے۔ یہ فرقہ ۲۰۰ سال پہلے وجود میں آيا جس كی بنياد محمد بن عبدالوہاب نے ركھی۔ وہابيوں كا عقيدہ ہے كہ خدا جسم ركھتا ہےاور ايك ناآنشا جوان كی صورت میں لوگوں كے درميان موجود اور ہر جگہ ناظر ہے، اہل زمين كی خبریں اسے فرشتے پہنچاتے ہیں۔ ابوالفضل بہرام پور نے قرآن كريم میں واقعہ مباہلہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مباہلہ كے دن طے ہوا تھا كہ مسلمان اور عيسائی ايك دوسرے پر لعنت كریں تاكہ جو بھی جھوٹا ہو اس پر خدا كا عذاب نازل ہوجائے ليكن ميدان مباہلہ میں نصاری نجران نے جب پنجتن پاك كو ديكھا تومباہلہ كے بجائےجزیہ دينے كو ترجيح دی انھوں نے ايام عزائے امام حسين كے حوالے سے كہا كہ عزاداری میں بدعتوں سے پرہيز كيا جائے اور جو شخص عزاداری كرتا ہے خدا وند اس كی مشكلات حل كرديتا ہے۔
338730