بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' شعبہ ارا ك كی رپورٹ كے مطابق ايران كے شہر اراك كےامام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ احمد محسنی گرگانی نے نمازجمعہ كےخطبوں میں كہا كہ محرم و صفر كی آمد پر شہر كو سياہ پرچموں سے آراستہ كيا جائے تاكہ عزاداری سيد الشہداء كو پوری عقيدت و احترام سے منايا جا سكے۔ كيونكہ جب عزاداری امام حسين كو پورے خلوص و عقيدت سے منايا جاتا ہے تومومنين كی حاجات پوری ہوتی ہیں، ان كی مشكلات اور مسائل حل ہو جاتے ہیں۔انھوں نے كہا كہ عزاداری امام حسين (ع) میں انحرافات اور خرافات سے پرہيز كيا جائے ، بدعتيوں اور منحرفين كا مقابلہ كيا جائے كيونكہ دشمن كی پوری كوشش ہے كہ شيعوں میں رائج عزاداری كی تہذيب كو مسخ كرے۔ انھوں نے ماہ محرم كے پہلے ہفتہ كو " ہفتہ امربالمعروف اور نہی عن المنكر" كے نام سے موسوم كئے جانے كے حوالے سے كہا كہ یہ اسلام كے بنيادی اصولوں میں سے ايك اصل ہے ۔ انھوں نے فلسطين كے نہتے عوام پر اسرائيلی بربريت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اسرائيلی حكومت كی شديد الفاظ میں مذمت كی ہے۔
338716