بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " ايرنا" نےكہا ہے كہ عرب ليگ كے جوائنٹ سيكرٹری محمد صبيح نےجمعہ كے دن قاہرہ میں اخبار نويسوں سےبات چيت كرتےہوئے كہا كہ " بان كی مون" نے اسرائيل كی طرف سے غزہ شہر كے محاصرہ كی مذمت كیے بغير صرف یہودی بستيوں پر چند راكٹ لگنے كی مذمت كی ہے جبكہ ان كے مقام و منصب كا تقاضا ہے كہ وہ غزہ كا محاصرہ ختم كرنے اور فلسطينی سرزمين سے فوجوں كے ہٹائے جانے كی بات كریں۔ انھوںنے كہا كہ ہم اقوام متحدہ كےجنرل سيكرٹری سے انسانی حقوق كی تنظيموں كی رپورٹوں پر توجہ دينے كی اپيل كرتے ہیں جن میں اسرائيلی جارحيت كو بے نقاب اوربين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی قرار ديا گيا ہے۔