اسرائيلی چاہتے ہیں كہ فلسطينيوں كی حريت پسندانہ آواز كو خاموش كر دیں

IQNA

اسرائيلی چاہتے ہیں كہ فلسطينيوں كی حريت پسندانہ آواز كو خاموش كر دیں

سياسی گروپ: اسرائيليوں نے جب ديكھا كہ فلسطينی عوام ان كی جارحيت كے سامنے استقامت دكھا رہی ہے اور اسماعيل ہنیہ كی قانونی حكومت كی حمايت كر رہی ہےتو انھوں نے اس حريت پسندانہ آواز كو دبانے كےلیےكوششیں تيز كر دیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمين سيد محمد جعفر سادات موسوی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سےبات چيت كرتے ہوئے كہا كہ مقبوضہ فلسطين میں حالیہ اسرائيلی جارحيت سےمعلوم ہوتا ہے كہ وہ اپنی حكومت كی سرحد مزيد وسيع كرنا چاہتے ہیں۔ سياسی اموركے ماہر سادات موسوی نے كہا كہ اسرائيليوں نے جب ديكھا كہ فلسطينی عوام ان كی جارحانہ پاليسيوں كےسامنے سيسہ پلائی ديوار بن رہے ہیں اور اسماعيل ہنیہ كی قانونی حكومت كی حمايت كر رہے ہیں تو انھوں نے اس حريت پسندانہ آواز كو دبانے كی خاطر فلسطينی عوام پر دباو بڑھا ديا ہے۔اسرائيل چاہتا ہے كہ فلسطينيوں كو ان كے انتخاب كردہ راستے سے منحرف كر كے اپنے مقاصد میں كاميابی حاصل كرے ليكن اب فلسطينی عوام بيدار ہو چكےہیں، وہ اسرائيلی اہداف كے سامنے بہت بڑی ركاوٹ میں تبديل ہو چكے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ عرب ممالك مزاحمت اورانیٹ كا جواب پتھر سے دينے كے مخالف ہیں اس لیے وہ اسرائيلی مظالم پر خاموش رہنے كو ترجيح ديتے ہیں اور بعض اوقات تو یہ ممالك اسرائيلی اور امريكی اقدامات كی حمايت بھی كر ديتے ہیں۔
332984