بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرن كی اسمبلی سےخطاب كرتےہوئے اسپيكر لاريجانی نے كہا كہ امام حسين (ع) نےكربلا برپا كر كے انسانيت كے ہر طبقے كو حق پرستی كا درس ديا اور یہ بتا ديا كہ عدل كی راجدہانی فقط صبر اور جہاد حسينی سے ہی قائم ہو سكتی ہے۔ لاريجانی نے كہا كہ فلسطين آج حسينی (ع) شجاعت اور مظلوميت كی عملی تصوير بنا ہوا ہے۔ حزب اللہ كی فتح اور امريكا و اسرائيل كی شكست سے یہ درس ملتا ہے كہ صبر و استقامت اور مومن قوموں كی حمايت سےہی كاميابياں وجود میں آتی ہیں جيسا كہ قرآن میںارشاد ہے۔
(ان الذين قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا) " اور جب راہ خدا میں استقامت اختيار كر لی تو پھر " فلا خوف علیہم ولا ھم يحزنوں" كی منزل بھی مل جائے گی۔ انھوں نے كہا كہ فتح ہميشہ حق اور ذلت و رسوائی ظلم و ستم كی قسمت ہے۔ آخر میں انھوں نے حجۃ الاسلام والمسلمين جمی كی وفات پر اركان اسمبلی كو تعزيت پيش كرتےہوئے ان كی نماياں خدمات كا ذكر كيا۔
339317