پارليمانی نامہ نگار (مہر) كے مطابق سپيكر نے كہا كہ فلسطينی قوم اپنے آپ كو ہرگز تنہا نہ سمجھے ،فلسطينيوں كی جرائت اور شجاعت ايك مرتبہ پھر حزب اللہ كی اسرائيل كے ساتھ جنگ كی ياد تازہ كر رہی ہے۔ انھوں نے كہا كہ ايرانی قوم اس مشكل گھڑی میں اپنے فلسطينی بھائيوں كے ساتھ ہےاور انشاءاللہ آئندہ بھی ان كے حقوق كےلیے لڑتی رہےگی۔ انھوں نے اسرائيل سےمخاطب ہو كر خبردار كيا كہ جارحانہ اقدامات سے ذلت و رسوائی كے سوا كچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا، اپنے خطاب كے دوران انھوں نے امام حسين (ع) كی ذات كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوئے كہا كہ سلام ہو ان پاك و پاكيزہ ہستيوں پر جنھوں نے ھیھات مناالذلۃ كے شعار كے ذريعہ انسانيت كو شرافت اور عزت بخشی اور جاہليت كی بساط الٹ كر ركھ دی۔ آخر میں لاريجانی نے عيسائی برادری كو حضرت عيسی (ع) كی ولادت كی مبارك باد پيش كی ۔