بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " لبنان آن لائن" ويب سائٹ نےلكھا ہے كہ لبنان میںشيعہ مرجع تقليد علامہ" شيخ محمد فضل اللہ " نے حضرت عيسی كی ولادت، نئے عيسوی سال اور محرم الحرام كی مناسبت سے لبنانی عوام ، عربوں، اور مسلمانوں كے نام ايك خط میں لكھا ہے كہ تمام اعراب اور مسلمانوں كو چاہیے كہ فلسطين ،عراق، افغانستان، سوڈان اور صومالیہ كےعوام كی حمايت كا اعلان كریں اور ان كے دشمنوں سے بيزاری كا ثبوت دیں۔ انھوں نے كہا استكباری طاقتیں صرف اسلام اور دنيائے عرب كی موجودہ صورتحال كی ذمہ دارنہیں بلكہ ان ممالك كی اندرونی مشكلات كا بھی باعث ہیں۔ لبنانی شيعہ مرجع تقليد نے مزيد كہا كہ ايسی سنگين صورتحال میں بھی بعض عرب ممالك اتنفاضہ تحريك سے انتقام كی خاطر دشمن سے مذاكرات كی بات كر رہے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ لبنان كی موجودہ صورتحال میں زيادہ سے زيادہ اتحاد و وحدت كی ضرورت ہےكيونكہ علاقائی اورعالمی ادارے اس ملك پر اثرانداز ہونے كےلیے مختلف قسم كی چارہ جوئی میں مصروف ہیں۔
340080