غزہ میں امداد كے لیے سلامتی كونسل عالمی فوج بھيجے

IQNA

غزہ میں امداد كے لیے سلامتی كونسل عالمی فوج بھيجے

سماجی گروپ: لبنان كے اسلامی رہنماوں نے ايك بيان میں سلامتی كونسل سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ اسرائيل كو بربريت سےباز ركھنے كےلیے اورغزہ كےمظلوم عوام كی مدد كی خاطرعلاقے میں عالمی فوج تعينات كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا"شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق "المستقبل" اخبار نے لكھا ہے كہ لبنان كے اسلامی رہنماوں نے ملك كے دارالافتا میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف احتجاج كيا اور آخر میں ايك بيان كے ذريعہ فلسطينی عوام سے وحدت واتحاد كی اپيل اور لبنانی عوام سے مظلوم فلسطينيوں كے حق میں مظاہرے كرنے كا مطالبہ كيا گيا۔ اسلامی رہنماوں نے تمام فلسطينی گروہوں سے اختلاف ختم كرنے اور دشمن كے مقابلے میں متحد ہو كر دفاع كرنے كی اپيل كی۔ شركاء نے عرب ليگ اور OIC سےمطالبہ كيا ہے كہ اس ہولناك انسانی فاجعہ پر غزہ كے لوگوں كی مدد كریں۔ اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل سے بھی مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيلی جارحيت روكنے كےلیے عالمی فوج تعينات كرے۔ ان رہنماوں نے لبنانی عوام سے بھی متحد رہنے كی اپيل كی ہے۔ اجتماع میں مفتی لبنان محمد رشيد قبانی، مجلس اعلی لبنان كے نائب صدر شيخ عبدالامير قبلان اور دروزی فرقہ كے رہنما شيخ نعيم حسن بھی شريك ہوئے۔
340235