اردن سے اسرائيلی سفير فرار

IQNA

اردن سے اسرائيلی سفير فرار

سياسی گروپ: اردن میں اسرائيل كے خلاف مظاہروں میں شدت كو ديكھتے ہوئے اسرائيلی سفير فرار۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا"شعبہ اردن كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الوطن" نے لكھا ہے كہ اردن كے فارن ڈپلوميسی تعلقات نے رپورٹ دی ہے كہ ملك میں عوامی مظاہروں میں شدت كو ديكھتے ہوئے اسرائيلی سفير " يعقوب رفدمير" تل ابيب فرار ہو گئے۔ رپورٹ كے مطابق سفير كے فرار ہونے كی وجہ مظاہروں مين شدت اور سفير كے اخراج كا عوامی مطالبہ تھا۔ اسرائيل كے غزہ پر وحشيانہ حملے اور اس كے نتيجے میں ہونے والی ۳۰۰ شہادتوں كے بعد پچاس ہزار اردنی عوام نے ملك كے مختلف حصوں میں مظاہرےكیے اور اسرائيل كے خلاف سخت احتجاج كيا مظاہرين نے اردن كی يونيورسٹيوں اورسركوں پر نكل كر اسرائيلی پرچم جلائے اور اسرائيلی سفير كو فورا ملك سےنكالنے كا مطالبہ كيا۔، اردن پارليمنٹ كے ۱۱۰ میں سے ۲۴ ممبران نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل كی موجودہ جارحانہ سياست اردن كے لیے خطرے كی گھنٹی ہے جبكہ ماہرين كا كہنا ہے كہ اردن وہ واحد ملك ہے جسے اسرائيل نے غزہ پر حملے سے پہلے اعتماد میں ليا تھا۔
340088