افغانستان: اسلامی جماعتوں نے غزہ پر اسرائيلی حملے كی مذمت كی ہے

IQNA

افغانستان: اسلامی جماعتوں نے غزہ پر اسرائيلی حملے كی مذمت كی ہے

سياسی گروپ: غزہ پر حالیہ اسرائيلی حملے اور اس كے نتيجے میں سينكڑوں افراد كے شہيد اور زخمی ہونے پر افغانستان كی اسلامی جماعتوں نے سخت مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان قومی محاذ كی سپريم كونسل كےممبر محمد صديق چكری نے غزہ پر اسرائيلی حملوں كو وحشيانہ اور غير انسانی فعل قرار ديا اور ان حملوں كی شديد مذمت كی۔ انھوں نے اسلامی ممالك سے غزہ كی حمايت كا مطالبہ كيا اور كہا كہ اگر اسلامی ممالك اور امت مسلمہ كی طرف سے كوئی سنجيدہ اور قطعی رد عمل سامنےآيا تو اسرائيل كو ايسے وحشيانہ حملوں كی دوبارہ جرائت نہیں ہوگی اور اگر عرب ممالك اور فلسطين كے ہمسایہ ممالك ان جنايات اور حملوں كو ركوانے میں موثر اقدام نہ كر سكے تو یہ دنيائے اسلام كی پيشانی پر سياہ داغ ہو گا۔ انھوں نے اسرائيلی حملوں كو اسلامی ممالك كے لیے امتحان قرار ديا اور كہاكہ اب اسرائيل كو اسلامی ممالك كے رد عمل كا انتظار ہے اور اگر مسلمانوں نے كوئی سنجيدہ قدم نہ اٹھايا تو وہ اپنی قابضانہ پاليسی میں مزيد جری ہو جائے گا۔ انھوں نےمزيد كہا كہ اسرائيل كا رویہ اور موجودہ حملے فلسطين كی مسلمان عوام اور دوسرے اسلامی ممالك كو ايك خطرناك پيغام ہے ۔اس وقت ضروری ہے كہ تمام اسلامی ممالك ايك متحدہ لائحہ عمل اپنائیں۔
340225