(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") لبنان كے ايك اخبار "المستقبل" كےمطابق آيت اللہ فضل اللہ نے اسرائيل كی قيد سے آزاد ہونےوالےراہنما " سمير قنطار" سے ملاقات میں كہا اسرائيل ، عرب اور بعض دوسرے ممالك چاہتے ہیں كہ یہ سب ايك گھناونے سمجھوتے كے تحت مسئلہ فلسطين كوختم كر دیں۔ انھوں نے تاكيد كی كہ اتنے مظالم كےبعد بھی فلسطينی قوم كی ہمت او حوصلے كی داد دينا چاہیے۔ انہوں نےمزيد كہا كہ جس طرح لبنانی عوام اور جہاد دو لازم و ملزوم چيزیں ہیں اور ان میں جدائی ممكن نہیں اسی طرح فلسطينی جہادی تنظيموں میں پھوٹ ڈالنا ايك نا ممكن امر ہے۔ انھوں نےواضح كيا ہے كہ فلسطينی عوام كی جرات اور استقامت سے ہی اسرائيل اور امريكا كی ذلت ممكن ہو سكی ہے۔ آخر میں انھوں نے كہا كہ اسلامی جہادی تنظيموں كا ہدف اسرائيلی افواج پر دباو اور تمام مسلمانوں كی آزادی ہے۔
341032