اردن كی طرف سے غزہ كے محصورافراد كے لیے امداد

IQNA

اردن كی طرف سے غزہ كے محصورافراد كے لیے امداد

سياسی و سماجی گروپ: غزہ پر مسلسل اسرائيلی حملوں اور محاصرہ كے باوجود اردن كے مسلمانوں كی طرف سے فسلطين كے لیے امدا د پہنچ گئی۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") اردن كے اخبار "الدستور" كے مطابق ۱۶ ٹركوں پر مشتمل كارواں جس میں خوراك ، لباس اور طبی سہولتوں كا سازو سامان لدا ہوا تھا۔ ۳۰ دسمبر كو غزہ میں پہنچ گيا۔ اردن كی فلاحی كونسل كے سربراہ " راشد بن الحسن" نے اس قافلہ كو روانہ كرتے وقت كہا كہ ايسے كاروان آئندہ بھی جاری رہیں گے جس سے فلسطينی بھائيوں كی مدد كی جائيگی۔ راشد بن الحسن نے واضح كيا كہ پروگرام كے مطابق ہم ہر ہفتے امدادی قافلہ بھيجیں گے۔ ياد رہے كہ اردن كے عوام نے غزہ كے محاصرہ پر پہلے دن سے ہی احتجاج كيا تھا۔ نيز غزہ میں محصور افراد كے لیے ہر قسم كی مالی اور غير مالی امداد كا بھی اعلان كيا تھا۔
341272