لبنانی كابينہ نےعرب سربراہان مملكت كے مشتركہ اجلاس كا مطالبہ كر ديا

IQNA

لبنانی كابينہ نےعرب سربراہان مملكت كے مشتركہ اجلاس كا مطالبہ كر ديا

سياسی و سماجی گروپ: لبنانی وزراء نے غزہ میں جاری بحران كےخاتمہ كے لیےتمام عرب سربراہان مملكت سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ اس سلسلے میں جلد از جلد مشتركہ اجلاس بلائیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" روزنامہ" المستقبل" كے مطابق لبنانی صدر ميشل سليمان كی صدارت میں ايك اجلاس ہوا جس میں لبنانی وزراء نے تمام عرب سربراہوں سےغزہ میں اسرائيلی مظالم كے خاتمہ كے لیے مشتركہ اجلاس بلانے كا مطالبہ كيا ہے تاكہ عالمی معاشرہ كو اس افسوسناك حادثہ پر اپنی ذمہ داريوں كا احساس دلايا جائے۔ اجلاس میں لبنانی وزرا كی طرف سے غزہ میں اسرائيل كی كھلی دہشت گردی كی مذمت كی گئی اور اسرائيل كے اس اقدام كو وحشيانہ اور بين الاقوامی قوانين كی كھلی مخالفت قرار ديا۔ لبنانی كابينہ نے تاكيد كی كہ اس وقت تمام عرب ممالك كا باہمی اتحاد وقت كی اہم ضرورت ہے تاكہ غزہ میں بسنے والے مظلوم لوگوں كی داد رسی ہو سكے۔ اجلاس میں تمام فلسطينيوں سے اظہار يكجہتی كرتے ہوئے فوری طور پر ايك ملين امريكی ڈالرز كی امداد كا اعلان كيا گيا۔
341693