(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") لبنانی اخبار " المستقبل" كے مطابق لبنانی وزير اعظم " فواد سنيورہ" كے منگل كے روز اعلان پر ۳۱ دسمبر كو پورے لبنان میں سوگ منايا گيا۔ وزير اعظم نے واضح كيا كہ ہم سوگ منا كر غزہ میں شہيد ہونے والوں افراد كے گھر والوں سے اظہار ہمدردی كرنا چاہتے ہیں۔ اس دن تمام سركاری عمارتوں پر لبنانی پرچم سرنگوں رہے اور ریڈيو ٹيلی ويژن پر فلسطينی اور غزہ كے موضوع پر خصوصی نشريات كا انتظام كيا گيا۔
341668