غزہ میں ہونے والےحملے امريكہ كی اسلام دشمن سازش كا حصہ ہیں

IQNA

غزہ میں ہونے والےحملے امريكہ كی اسلام دشمن سازش كا حصہ ہیں

سياسی و سماجی گروپ: جمہوریہ آذربائيجان میں متعين ايرانی سفير نے غزہ میں ہونے والے مظالم كو امريكا كی مشرق وسطی میں اسلام دشمن سازش كا حصہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ آذربائيجان : ايرانی سفير ناصر حميدی زارع نے كہا ہے كہ ملت اسلامیہ كو اسرائيل اور امريكا كی تمام سازشوں كےمقابلے میں متحد ہو كر اسلام اور فلسطينی مظلوم عوام كا دفاع كرنا ہو گا۔ آذربائيجان میں متعين ايرانی سفير نے اسرائيل كو ايك دہشت گرد ملك قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كا وجود اس وقت ملت مسلمہ اور مشرق وسطی كے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے غزہ پر اسرائيل كی حالیہ جارحيت پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ اس وقت تمام مسلمانوں پر واجب ہے كہ فلسطينی مظلوم مسلمانوں كے غم میں شريك ہوں اور اسرائيلی مظالم كی پر زور مذمت كریں۔
340695