بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مركزخبر حوزہ كے بيان میں كہا گيا ہے كہ اسرائيل غزہ میں ۱۸ ماہ سے محصور نہتے اور لاچار مسلمانوں پر آگ برسا رہا ہے اور سب تماشائی بنے ديكھ رہے ہیں۔ عالمی معاشرہ كا فرض بنتا ہے۔ كہ وہ ستم ديدہ قوم كی فوری مدد كریں۔ بيان میں عالمی معاشرے ، بالخصوص عرب ممالك اور اقوام متحدہ سے مطالبہ كياگيا ہے كہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال كرتے ہوئے اس خونی كھيل كو بند كرائیں۔ مظاہرين نے مختلف قسم كے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر مختلف قسم كے نعرےدرج تھے۔انھوں نےآسٹريا میں موجود اسرائيلی ايمبيسی اور شہر كے بڑے گرجا گھروں كے سامنے اسرائيلی حملوں پر احتجاج اور فلسطينی مظلوم عوام كے ساتھ اظہار ہمدردی كيا۔
342047