قرآن وعترت اورجديد ٹيكنالوجی كانفرنس كی انتظامیہ كے ركن اسد اللہ بيات نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئےكہا كہ كانفرنس اسلامی اوپن يونيورسٹی كے شعبہ قرآن و عترت كے تعاون سے قومی سطح پر منعقد كی جا رہی ہے۔ كانفرنس میں جن عناوين پر بحث و مباحثہ كيا جائے گا، ان میں " قرآن و عترت اور سائنسی ترقی" قرآن و عترت اور دينی تہذيب كا عروج " قرآن و عترت تجرباتی علوم " قرآن و عترت اور میڈيكل " ، " قرآن و عترت اور فن" ، " قرآن و عترت اور نفسيات " ،" قرآن و عترت اور اخلاق و سياست" ، " قرآن و عترت اور حق و حكم" ، " قرآن وعترت اور انتظامی اصول" ، " قرآن و عترت اور معاشيات كی اہميت" ، " قرآن و عترت اور عقلانيت" ،"قرآن و عترت اور سيكولرزم" ،" قرآن و عترت اور ہيومينزم" ،" دين اور پوسٹ ماڈرنیٹی" ،" دين اور ماڈرنیٹی" ،" دين اور گلوبلائزيشن" ،" دين ہرمنوٹيك " شامل ہیں۔ اسد اللہ بيات نےكہا كہ كانفرنس میں شركت كرنےاور مذكورہ بالا عناوين پر مقالات تحرير كرنے كے لیے تفصيلات كا اعلان آئندہ چند روز تك كيا جائے گا۔
342791