(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "رویٹرز العربیھ" كے مطابق جيری پوٹوزيك نے ايك پريس كانفرنس میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ غزہ پر اسرائيلی حملہ كی پہلے سے توقع كی جا رہی تھی۔ جيری نے مزيد كہا كہ اسرائيل كے غزہ پر حملہ كو جارحيت نہیں كہا جا سكتا ہے كيونكہ یہ حملے درحقيقت ان راكٹوں كا جواب ہیں جو حماس كی طرف سے اسرائيلی سرزمين پر داغے جا رہے تھے۔ اپنی گفتگو كے آخر میں ترجمان نے اسرائيل اور فلسطينی مزاحمت پسند تنظيم '' حماس " كے درميان جاری لڑائی كے خاتمہ پر زور ديا۔ يورپی يونين كے ترجمان كے حالیہ بيان سےيورپی يونين كی اسرائيلی حمايت آشكار ہو گئی ہے۔
343629