لاہور: عاشورہ محرم الحرام كا مركزی جلوس كربلا گامے شاہ پر اختتام پذير

IQNA

لاہور: عاشورہ محرم الحرام كا مركزی جلوس كربلا گامے شاہ پر اختتام پذير

اعزازی گروپ :لاہورمیں شہدائے كربلا كی ياد میں عاشورہ محرم الحرام نہايت عقيدت و احترام سےمنايا گيا۔
قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار عقيل افضل نے بتايا ہے كہ لاہور میں عاشورہ محرم الحرام نہايت عقيدت و احترام سےمنايا گيا۔ شہر میں جگہ جگہ مجالس امام حسين كا انعقاد كيا گيا اور عاشورہ محرم الحرام كا مركزی جلوس نثار حويلی سےبر آمد ہوكر اندرون موچی گیٹ سے ہوتا ہوا چوك نواب صاحب پہنچا اور لال حويلی محلہ سے گزرتا ہوا كربلا گامے شاہ پر اختتام پذير ہوا۔ جلوس میں شريك لوگوں تمام راستہ ماتم اورنوحہ خوانی كرتے رہے۔ جگہ جگہ سبيلوں كے اسٹالز بھی لگائے گئے جہاں پر لوگوں كو پانی اور ديگر مشروبات پيش كیےگئے۔