قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگاركے مطابق ملك بھر میں يوم عاشورہ انتہائی عقيدت واحترام اورمذہبی جذبے سےمنايا گيا۔ ملك كے ہر چھوٹے بڑے شہر میں ماتمی جلوس نكالے گئے اور جلوسوں كا یہ سلسلہ رات گئے تك جاری رہا ۔ يوم عاشورہ كی صبح كراچی میں مركزی ماتمی جلوس نشتر پارك سے برآمد ہوا جس میں ہزاروں عزدار شريك ہوئے۔ اس دوران علم ، ذوالجناح اور تعزيئے كے جلوس بھی بر آمد ہوتے رہے۔ جلوس كی حفاظت كے لے سخت سيكورٹی انتظامات كئے گئے تھے۔ تمام حساس مقامات خصوصاً امام بارگاہوں اور مساجد كے باہر پوليس اور رينجرز كی بھاری نفری كو تعينات كيا گيا ۔ جلوس میں شريك لوگوں كی سہولت كے لیے جگہ جگہ پانی كی سبيلیں اور طبی كيمپ قائم كئے گئے اور متعدد مقامات پر لنگر اور نذرو نياز كی تقسيم كا بھی انتظام كيا گيا تھا۔