"غزہ كے بچوں كے نام خط" كے موضوع پر بين الاقوامی بلاگ فيسٹيول

IQNA

"غزہ كے بچوں كے نام خط" كے موضوع پر بين الاقوامی بلاگ فيسٹيول

بلاگ گروپ:" بلدیہ تہران كی طرف سے " دياررنج" نامی سائٹ پر "غزہ كے بچوں كے نام خط" كے عنوان سے عالمی بلاگ فيسٹيول منعقد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس فيسٹيول میں خطوط ، شعری اور نثری صورت میں لكھے جائیں گے۔ فيسٹيول میںشركت كے خوہشمند حضرات اپنے خطوط كو "World" پروگرام میں ٹائپ كر كے مندرجہ ذيل ایڈريس پر ارسال كرسكتےہیں ۔ diareranj@gmail.com ۔ نوشتہ جات بھيجنے كی آخری تاريخ ۱۲ فروری ۲۰۰۹ء ہے۔ برجستہ لكھاريوں كو قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
344420