بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ كے غير ايرانی طلباء كی نمائندگی كرتے ہوئے ۳۵۰ طلباء احتجاجی مظاہرے میں شريك ہوئے تاكہ اسرائيلی جارحيت كے خلاف صدائےاحتجاج عالمی اداروں تك پہنچا سكیں۔ احتجاجی ريلی سے فلسطينی مسائل كے ماہر حسين رويوران اور تہران سے قومی اسمبلی كے ممبر علی رضا زاكانی نے خطاب كيا۔ غير ايرانی طلبا كی طرف سے ايمان عادلی نے كہا ہے كہ اس پروگرام میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كے غير ايرانی طلباء اپنے اپنے ممالك كی نمائندگی كرتے ہوئےشريك ہوئے ہیں۔ آخر میں اسرئيلی جارحيت كے خلاف قرارداد پيش كی گئی اور اسرائيل كے جارحانہ حملوں كی شديد مذمت كی گئی ۔
344511