بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق "الجزيرہ نیٹ" نے لكھا ہے كہ بان ك مون نے اقوام متحدہ كے مركزی دفتر نيويارك میں پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل جلد از جلد غزہ پر حملے بند كرے اور غزہ میں غذائی اشياء اور ادويات لےجانے كی اجازت دے۔ بان كی مون اسرائيل كی طرف سے غزہ كی بے گناہ عوام پر ۱۷ دن سےجاری حملوں كے بعد اب مشرق وسطی كے سات ممالك كے سفر پر ہیں جن میں مصر ، اردن ، فلسطين ، تركی، لبنان، سوریہ اور كويت شامل ہیں ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ غزہ پر اسرائيلی مظالم كے نتيجے میں بہت سے لوگ مارے گئے ہیں اورعلاقے كی آبادی شديد مشكلات سےدو چار ہے۔ بان كی مون نے اسرائيل سےعالمی قوانين كا احترام كرنے كا مطالبہ كرتے ہوئےجنيوا معاہدے پر عمل پيرا ہونے پر زور ديا ۔ ياد رہے اسرائيل بين الاقوامی قوانين اور جنيوا معاہدے كی خلاف ورزی كرتے ہوئے مساجد ، اسكولوں اور عام لوگوں پر حملے كررہا ہے۔
347481