كاشمر كے شہريوں كا اسرائيلی جارحيت كےخلاف مظاہرہ

IQNA

كاشمر كے شہريوں كا اسرائيلی جارحيت كےخلاف مظاہرہ

سياسی گروپ: ايران كے شہر كاشمر كے شہريوں نے غزہ كے مظلوم لوگوں سے اظہار ہمدردی اور اسرائيلی جارحيت كے خلاف احتجاجی مظاہرہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق مظاہرے میں زندگی كےمختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں نے بھرپور شركت كی اورفلسطين كی حمايت اور عرب حكمرانوں اور اسرائيل كےخلاف زبردست نعرے بازی كی ۔ مظاہرين نے اسرائيل كی غزہ پر جارحيت پر اقوام متحدہ كی خاموشی كی مذمت كی اوراسرائيلی مصنوعات كے بائيكاٹ پرزور ديا ۔
349458