بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كے صوبہ گيلان كےادارہ اسلامی تبليغات كے سربراہ حجۃ الاسلام سيد رحمت كيايی نے اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے حوالے سے علماء كےاجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انقلاب كےاہداف كی حفاظت اور اسلامی معارف كی اشاعت كےلیے مضبوط ارادوں كا ساتھ آگے بڑھنے كی ضرورت ہے ۔ انھوں نے كہا كہ آج ايران دنيائے اسلام كا ام القری ہے اورانقلاب كا مقصد دينی اقداركا احياء اور اسلامی تہذيب كی تعمير نو تھا اورآج بھی ہم انہی اصولوں پرعمل پيرا ہیں اورہميشہ امت مسلمہ كے درميان اتحاد و وحدت كے لیے كوشاں رہیں گے ۔ انھوںنے كہا كہ امام خمينی فرمايا كرتے تھے كہ ہمارا سب كچھ قوم سے وابستہ ہے اور ہمیں ہميشہ قوم كا شكرگزار رہنا چاہیے۔
349362