علوم حديث كالج كے تمام ملازمين نے اپنے ايك دن كی تنخواہ غزہ كے لیے مختص كر دی

IQNA

علوم حديث كالج كے تمام ملازمين نے اپنے ايك دن كی تنخواہ غزہ كے لیے مختص كر دی

سياسی ، اجتماعی گروپ: علوم حديث كالج كےتمام ملازمين نے اپنے ايك دن كی تنخواہ غزہ میں محصور مظلوم اور نہتے عوام كے لیے پيش كر دی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" دارالحديث كے شعبہ علم و ثقافت كے مطابق علوم حديث كالج كےتعلقات عامہ نے اعلان كيا ہے كہ وہ انسانی ہمدردی كی بنياد پر اپنی ايك دن كی تنخواہ غزہ میں محصور مسلمان بھائيوں كے لیے مختص كر رہےہیں۔ رپورٹ كے مطابق یہ رقم جو علوم حديث كالج سے وابستہ افراد كی جنوری كے مہينے كی تنخواہ ہے تقريباً ۲۰ لاكھ تومان بنتی ہے۔ رپورٹ میں آيا ہے كہ علوم حديث كالج غزہ پر اسرائيلی حملوں كی شروع سے مذمت كرتا رہا ہے اور غزہ كے اسٹوڈنٹس كے لیے اس كالج میں اپنی تعليم جاری ركھنے كے لیے پيشكش كر چكا ہے۔
349487