انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ حسن محمدی نے " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كو بتايا كہ محفل، فلسطين كے مظلوم عوام كی حمايت میں منعقد كی گئی ہے جس میں غيور مجاہدين اور حماس كی حكومت كے لیے خصوصی دعا كی جائے گی۔ انھوں نے كہا دعا كے علاوہ غزہ كے شہداء كو خراج عقيدت پيش كرنا بھی اس قرآنی دارالقرآن كے اہداف میں سے ايك اہم ہدف ہے۔ یہ محفل ۳ فروری كو نماز مغرب و عشا كے بعد دارالقرآن عترت ،شمالی خراسان میں منعقد ہو گی۔ حسن محمدی نے مزيد كہا كہ اس محفل میں نامور قاری حضرات سورہ حشركی تلاوت كا شرف حاصل كریں گے۔ آخر میں انھوں نے محفل میں شركت كی دعوت ديتے ہوئے كہا كہ اس محفل كو منعقد كرنے میں ادارہ تبليغات اسلامی ، دارالقرآن عترت، ادارہ براے فلاحی امور و اوقاف، كا خصوصی تعاون حاصل ہے۔
349478