بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زرندیہ كے امام جمعہ " حجت الاسلام غلام رضا نيشا پوری" نے گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا كہ جو اقوام اور ممالك اپنی انسانی ذمہ داريوں سے چشم پوشی كر كے اسرائيل كی حمايت كر رہی ہیں انھیں معلوم ہونا چاہیے كہ ايك نہ ايك دن ذلت اور رسوائی كی آگ كے شعلے انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ انھوں نے قائد انقلاب اسلامی كے فرمودات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ تمام مسلمانوں اور عرب ممالك كو چاہیے كہ وہ مظلوم فلسطينيوں اور حماس كی مدد كریں اور اس سلسلے میں كوتاہی نہ كریں۔ انھوں ماہ محرم كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خانہ كعبہ ، قرآن اور دين اسلام كی عزت كربلا كے شہداء كے خون كی وجہ سے ہے اور اسلام قيام حسينی (ع) كے بغير كچھ بھی نہیں ہے۔
349252