ملت ايران كو امريكہ سےتعلقات كی ضرورت نہیں

IQNA

ملت ايران كو امريكہ سےتعلقات كی ضرورت نہیں

اعزازی گروپ/فرزانہ آہنی: زنجان كے امام جمعہ نے كہا كہ ملت ايران كو امريكہ سے تعلقات كی كوئی ضرورت نہیں البتہ امريكہ كو چاہیے كہ وہ ايران كے بارے میں اپنی سياست پر نظر ثانی كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۱۶ جنوری ۲۰۰۹ء كو مجلس خبرگان كے نمائندہ اور امام جمعہ زنجان آيت اللہ " محمد تقی واعظی" نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا كہ قائد انقلاب اسلامی ايران نے اسرائيلی مصنوعات سے استفادہ كرنے كو حرام قرار ديا ہے اور ملت ايران قائد انقلاب اسلامی كے فرمودات پر عمل كرتی ہے اور دنيا كے تمام مسلمانوں كو بھی ان كے فرمودات پر عمل كرنا چاہیے۔ زنجان كے امام جمعہ نےمزيد كہا كہ اسرائيل بشريت كا دشمن ہے اور اس نے اب تك علاقے كے كسی ملك پر رحم نہیں كيا ہے۔ انھوں نے امريكہ كے صدر كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ اوباما كو ايران كے بارے میں اپنی سياست پر نظر ثانی كرنی چاہیے انھوں نے كہا ايران اپنی نوجوان نسل پر بھروسہ كرتے ہوئے امريكہ سے ذرہ برابر خائف نہیں ہے ايران كو امريكہ سے تعلقات كی كوئی ضرورت نہیں ہے اور یہ تعلقات ايران كے لیے فائدہ مند بھی نہیں ہیں۔
349248