بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی اعزازی نامہ نگار، ادارہ اسلامی تبليغات كےشعبہ تعلقات عامہ كے مطابق ادارہ كے سربراہ حجۃ الاسلام " نوراللہ ولی نژاد" نےانجمن قرآنی كےاركان سے خطاب كرتے ہوئےكہا كہ ہم سب اس بات پر يقين ركھتے ہیں۔ كہ قرآن ايك مقدس كتاب ہے اس لیے ہم سب كو اپنی اپنی ہمت كےمطابق قرآن پر كام كرنا ہو گا۔ ولی نژاد نے مزيد كہا كہ قرآن زندگی كے ہرشعبہ میں، ہدايت بشر اور انسانی كمال كے جامع اصول فراہم كرتا ہے۔ ادارہ اسلامی تبليغات كے سربراہ نےاس بات كی بھی تاكيد كی كہ انجمن كے تمام اركان قرآنی امور كےحوالے سے آئندہ كے لیے بہترين لائحہ عمل پيش كریں۔ انھوں نے كہا كہ صوبہ كی طرف سے ايك ايسا ياد گار اور عظيم كام وجود میں آنا چاہیے جسے مستقبل میں بھی ياد ركھا جا سكے۔
349379