امريكا اسرائيل كےہر ظلم و ستم میں برابر كا شريك ہے

IQNA

امريكا اسرائيل كےہر ظلم و ستم میں برابر كا شريك ہے

سياسی گروپ: زنجان كے امام جمعہ نے امريكا كو اسرائيل كا سب سے بڑا حامی اور غزہ میں ہونے والے ظلم و ستم میں برابر كا شريك ٹھہرايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" زنجان كے امام جمعہ " محمد تقی واعظی" نے اسرائيل كی سخت مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل ايك ايسا درندہ ہے جو بھوكا ہونے پر اپنے بچوں كو چير پھاڑنے میں بھی دريغ نہں كرتا۔ انھوں نے نئے امريكی صدر سےمخاطب ہوتے ہوئے كہا كہ اوباما كو اپنی سياست تبديل كرنا ہو گی كيونكہ اسرائيل كے ماضی كو ديكھتے ہوئے كہا جا سكتا ہے كہ ايسے دغا باز ملك پر اعتماد نہیں كيا جا سكتا۔ اس لیے اوباما كو چاہیے كہ وہ اسرائيل كے حوالے سے گزشتہ صدور كی غلطياں نہ دہرائے۔ آيت اللہ واعظی نے بعض عرب ممالك كی خاموشی پر تعجب كا اظہار كيا اور كہا كہ عرب ممالك كو تاريخ سے سبق سيكھنا چاہیے كہ ايران سے امريكی كا سہ ليس شاہ كا كيا انجام ہوا۔ نماز جمعہ كے آخر میں نمازيوں نے امريكا اور اسرائيل كے خلاف نعرے لگائے اور غزہ میں اسرائيلی ظلم و ستم پر مغرب كی خاموشی كی شديد مذمت كی۔
349159