بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" صدر مملكت كے شعبہ اطلاعات كے مطابق ايرانی صدر كی اہلیہ نے خط میں ،غزہ میں اسرائيلی جارحيت اور اس كے نتيجہ میں سينكڑوں بے گناہ بچوں اور خواتين كے دردناك قتل عام كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايك ايسے وقت میں جب اسرائيل ہسپتالوں اور گھروں پر بھی گولہ باری كرنے میں دريغ نہیں كر رہا، چھوٹے چھوٹے بچوں كو ميزائلوں كے ذريعہ سے ٹكڑے ٹكڑے كيا جا رہا ہے آيا ہمارا دينی اور اخلاقی فريضہ نہیں بنتا كہ ہم ان بے بس اور بے سہارا لوگوں كا سہارا بن كر اپنی دينی اور انسانی حميت كا مظاہرہ كریں۔ انھوں نے كہا كہ آپ اپنے شوہر اور ان كی حكومت سےمطالبہ كریں كہ وہ غزہ تك امداد رسانی كے لیے راستہ كھول دیں۔ كيونكہ یہ عظيم كام نہ فقط مظلوم كی داد رسی ہے بلكہ ہم سب كی نجات كا باعث بھی بن سكتا ہے۔
349904