بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خوی كے امام جمعہ " حجۃ الاسلام والمسلمين سيد رضی موسوی شكوری نےنمازجمعہ كے خطبہ میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت كرتےہوئےكہا كہ جہاں غزہ میں ہونے والے مظالم نے ہر درد ركھنے والے انسان كو ہلا كر ركھ ديا ہے وہاں غزہ كے بے بس اور نہتے عوام نے اپنی جرات ،شجاعت اور غيرت كا ثبوت ديتے ہوئے ايك مرتبہ پھر اسرائيل اور اس كے حواريوں كو شرمناك شكست سے دوچار كر ديا ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ ان ظالمانہ كاروائيوں سے تمام مسلمان ممالك میں پہلے سےزيادہ اتحاد و اخوت ديكھنے میں آيا ہے۔ اور اس كے ساتھ ساتھ عالمی برادری كا منافقانہ چہرہ بھی واضح ہو گيا ہے۔ خوی كے امام جمعہ نے كہا كہ اسرائيل كی انسانيت سوز كاروائيوں كی وجہ سے مسلمانوں كی صفوں میں منافق چہرے بھی قابل شناخت ہو گئےہیں۔
349179