تمام مسلمان ممالك اسرائيلی سفيروں كو باہر نكال دیں

IQNA

تمام مسلمان ممالك اسرائيلی سفيروں كو باہر نكال دیں

اعزازی نامہ نگار/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نےكہا ہے كہ تمام مسلمان ممالك كو چاہیے كہ وہ اسرائيلی سفيروں كو اپنے ممالك سےباہر نكال دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ/ حوزہ نيوز سنٹركے مطابق خرم آباد كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين ميرعمادی نے كہا ہے كہ حوزہ نيوز سنٹرنے كہا كہ غزہ میں اسرائيلی جارحيت كو روكنے كے لیے عالمی برادری اسرائيل پر سياسی دباو ڈال سكتی ہے۔ انھوں نے زور ديا كہ اگر اسلامی ممالك اسرائيل سے سياسی تعلقات ختم كر دیں اور اسرائيلی سفيروں كو نكال دیں تو اس سے اسرائيل كی سياسی ساكھ متاثر ہو سكتی ہے۔ امام جمعہ نے كہا كہ غزہ پر حملے ملت اسلام كی بے خبری كا نتيجہ ہے ہمیں اپنی بيداری كا ثبوت دينا چاہیے۔ خود اسلامی ممالك اگر تيل كا بائيكاٹ كر دیں تو آئندہ اسرائيل كو كبھی جرات نہ ہو گی كہ وہ كسی بھی اسلامی ملك كو ٹیڑہی آنكھ سے بھی ديكھ سكے۔ آخر میں انھوں نے آيت اللہ خامنہ ای كے پيغام پر عمل كرتے ہوئے لرستان كے عوام كے فلسطينی مظلوم عوام كی حمايت میں مظاہروں پر شكریہ ادا كيا اور بتايا كہ لرستان كے سينكڑوں نوجوان غزہ میں جا كر جہاد كرنے كے لیے ہمہ وقت تيار بیھٹے ہیں۔
349784