اردن میں امريكی اور اسرائيلی اجناس نذر آتش

IQNA

اردن میں امريكی اور اسرائيلی اجناس نذر آتش

سياسی و سماجی گروپ: ۱۷ جنوری ۲۰۰۹ء كو اردن كے شہريوں نے اس ملك كے دارالحكومت " عمان" میں ايك مظٓاہرے كے دوران امريكہ اور اسرائيل كی اجناس كو نذر آتش كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سوریہ كی خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے مظاہرين نے امريكہ اور اسرائيل كی دسيوں اجناس كو نذر آتش كر كے غزہ میں اسرائيل كے وحشيانہ حملوں پر اپنے غم وغصے كا اظہار كيا۔ مظاہرين نے امريكہ اور اسرائيل كی مصنوعات كے بائيكاٹ كا بھی مطالبہ كيا۔
350293