باكو میں اسرائيل كا ٹریڈ سنٹر بند

IQNA

باكو میں اسرائيل كا ٹریڈ سنٹر بند

اعزازی گروپ/ حسين جعفری: جمہوریہ آذربائيجان كے مسلمانوں كے دلوں میں اسرائيل كے خلاف نفرت كے نتيجے میں ا س ملك كےدارالحكومت باكو میں اسرائيل كےٹریڈ سنٹر كو بند كر ديا گيا ہے۔
باكو میں بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كےاعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ٹریڈ سنٹر شہر باكو میں " حسن علی اف" روڈ پر واقع تھا اور یہ سنٹر جمہوریہ آذربائيجان كے لوگوں كی مخالفت كے باوجود قائم كيا گيا تھا۔ اور اس سنٹر پر اسرائيل كا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ گزشتہ دو ہفتوں میں شہر باكو كی مختلف جگہوں پر اسرائيل كے خلاف زبردست چاكنگ ہوئی۔ باكو كی چند اسلامی انجمنوں نے اس چاكنگ كی وجہ اسرائيل كے خلاف مظاہروں میں پوليس كی مزاحمت كو قرار ديا ہے۔ ان انجمنوں نے اعلان كيا ہےكہ جمہوریہ آذربائيجان كےمسلمان اسرائيل كے ٹریڈ سنٹر كو اس ملك میں كام نہیں كرنے دیں گے۔
351042