ڈھاكہ میں غزہ كی تصويری نمائش

IQNA

ڈھاكہ میں غزہ كی تصويری نمائش

اعزازی گروپ/سعيد حقانی: بنگلہ ديش كے دارالحكومت ڈھاكہ میں غزہ كی تصويری نمائش منعقد كی گئی ہے۔ نمائش كا اہتمام ڈھاكہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ادارےاور ڈھاكہ يونيورسٹی كےپروفيسرز اورطلباء كے باہمی تعاون سے كيا گيا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نمائش میں غزہ پراسرائيلی جارحيت كی تصاوير ركھی گئی ہیں۔ نمائش میں ڈھاكہ يونيورسٹی كے پروفيسرز اور طلباء نے كافی دلچسپی كا مظاہرہ كيا ہے ۔ اس سےپہلے یہ نمائش ڈھاكہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ادارے میں لگائی گئی تھی جسے بعد میں ڈھاكہ يونيورسٹی منتقل كر ديا گيا۔ ڈھاكہ يونيورسٹی كے طلباء نےاسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ادارے كا شكریہ ادا كيا۔ نمائش كو بنگلہ ديش كےپرنٹ میڈيا پربھی بہت كوريج دی گئی ہے۔
350980