بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ سائٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملاقات میں نجف اشرف كے گورنر نے ايرانی وفد كے عراق كے دورے كو دو ملتوں كو ايك دوسرے كو پہچاننے كا بہترين موقعہ قرار ديا اور حرم امام علی علیہ السلام كی تعميرات كے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ايران كے تعاون كا شكریہ ادا كيا اوراميد كی كہ ايران اور عراق كے تعلقات میں مزيد اضافہ ہو گا۔ " سعد ابوككل" نے كہا كہ میں عنقريب مشہد مقدس زيارت كے لیے جاؤں گا اور ميری خواہش ہے كہ نجف اشرف اور مشہد مقدس میں بہتر روابط كے لیے مشہد میں عراقی قونصل خانہ كھولا جائے۔ ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا كہ نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام كے مرقد كی وجہ سے یہ شہر دنيائے تشيع كے لیے خاص اہميت كا حامل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ايران كی خواہش ہے كہ وہ حرم مطہر امام علی علیہ السلام كی توسيع كے لیے زيادہ سے زيادہ تعاون كرے۔ ملاقات میں غزہ پر اسرائيلی جارحيت كی شديد مذمت كی گئی۔
350703