بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ كردستان كی رپورٹ كے مطابق كردستان كے سنی رہنما برہان عالی نے" غزہ وحدت كا منتظر" نامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ صیہونيوں كے ہاں جو جغرافيائی نقشہ پايا جاتا ہے۔ اس میں نيل سے فرات تك كے علاقہ كو اسرائيلہ دكھايا گيا ہے ۔ ان كے دو قسم كےاہداف ہیں ايك اسرائيل كو وسعت دينا اور دوسرا براعظموں پر قبضہ جمانا ۔ قرآن مجيد میں انكی فطرت سے پردہ اٹھايا گيا ہے۔ انھوں نےغزہ كو امام شافعی كی جائے ولادت اور پيغمبر اكرم كے جد امجد ہاشم كی جائے مدفن قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ شہر جہاد و استقامت كا شہر ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ ہمیں صیہونيوں كے بارے میں قرآن مجيد كے فرامين ہر گز نہیں بھلانے چاہئیں اور ان كے مقابلے كے لیے ہميشہ كمربستہ رہنا چاہیے۔
350931