آيت اللہ ہاشمی شاہرودی:اسرائيلی جنگی جرائم كے لیے غزہ میں عدالت قائم كی جائے

IQNA

آيت اللہ ہاشمی شاہرودی:اسرائيلی جنگی جرائم كے لیے غزہ میں عدالت قائم كی جائے

سياسی گروپ: چيف جسٹس آف ايران آيت اللہ ہاشمی شاہرودی نے اسلامی ممالك كے قانون دانوں كا مشتركہ اجلاس بلانے اور اسرائيلی جنگی جرائم كے بارے میں غزہ میں علامتی عدالت كی تشكيل اور قانونی دلائل كے ذريعہ اسرائيلی جارحيت كی مذمت كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق چيف جسٹس آيت اللہ ہاشمی شاہرودی نے حماس كو جنگ میں كاميابی پر مبارك باد پيش كی اور كہا كہ جنگ سے عالمی استكبار كا مكروہ چہرہ عياں ہو گيا ہے۔ انھوں نےكہا كہ غزہ كی مجاہد عوام اور حماس نے صیہونيوں اور امريكہ كے ناپاك عزائم كو پوری دنيا كے سامنے بے نقاب كر ديا ہے اوریہ ثابت كرديا ہے كہ اسرائيل نےايك مرتبہ بھی پھر غلط اندازوں كی بنياد پر اقدام كيا ہے كيونكہ ۲۳ روز كی مسلسل جارحيت كے باوجوداسرائيل اپنے عزائم میں كامياب نہیں ہو سكا۔ انھوں نے غزہ میں بچوں اور خواتين پر ڈھائے جانے والے مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كے بہيمانہ اقدامات سے اس كا حقيقی چہرہ دنيا پر عياں ہو گيا ہے۔
350919