صوبہ خراسان رضوی كے سماجی ادارے كے اعلی عہدہ دار نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سےبات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب كی بدولت ايرانی عوام كو بہت ہی عظيم نعمتیں ملی ہیں۔ انقلاب كی سالگرہ ان نعمتوں كی قدردانی اور شكر كا بہترين موقع ہے۔ انھوں نے كہا كہ لبنانی اور فلسطينی عوام كا جذبہ جہاد ، استقامت اور بيداری اسلامی انقلاب ہی كی بدولت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی نظام كے قيام سے ہمیں استقلال اور خود اعتمادی ملی ہے اور اب ايرانی قوم اس بات پر يقين ركھتی ہے كہ ايمان، اتحاد ، وحدت اور قائد كی آواز پر اسلامی انقلاب كے تمام اہداف كا دفاع كرے گی اور ہميشہ استقلال ، آزادی ،انسانی كرامت اور قومی وحدت كے تحفظ كے لیے كوشاں رہےگی۔
350683