بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے وزيرخارجہ وليد المعلم نے گذشتہ روز اقوام متحدہ كے سربراہ كے علاوہ اسپين اور برطانیہ كے وزرائے خارجہ سے ٹيلی فون پر گفتگو كرتے ہوئے غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كی روك تھام كے سلسلے میں ہونے والی كوششوں كے بارے میں تبادلہ خيال كيا۔ وليدالمعلم نے اسرائيل كی طرف سے غزہ میں مكمل جنگ بندی اور علاقے سے اسرائيلی افواج كے فوری انخلاء كی تاكيد كی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ رفح سميت تمام راستوں كو فلسطينيوں كے لیے كھول ديا جائے۔
350762