بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيو دہلی میں اسلامی جمہوریہ ايران كےخانہ فرہنگ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سيمينار سے اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير سيد مہدی نبی زادہ اور نيو دہلی میں ايران كے ثقافتی ادارے كے سربراہ كريم نجفی نے خطاب كيا۔ سيمينار میں غزہ پر اسرائيلی جارحيت كا واقعہ كربلا كے ساتھ تقابلی جائزہ پيش كياگيا ۔ سيمينار میں ہندوستان، ايران اور افغانستان كےشعراء نے مذكورہ موضوع پر كلام پيش كيا۔
351529