عنقريب اسلووانيا میں مسجد تعمير كی جائے گی

IQNA

عنقريب اسلووانيا میں مسجد تعمير كی جائے گی

ثقافتی و سماجی گروپ: آئندہ چند ماہ میں اسلووانيا كے دارالحكومت "ليوبليانيا" میں ايك مسجد تعمير كی جائےگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " مانیٹر" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آئندہ چند مہينوں میں اسلووانيا كے دارالحكومت " ليوبليانيا" میں پہلی مسجد تعمير كی جائے گی۔ ياد رہے كہ اسلووانيا میں مقيم مسلمان گزشتہ تيس برس سے مذہبی فرائض كی ادائيگی كےلیے ملك میں مسجد تعمير كرنا چاہتے تھے ليكن ہردفعہ حكومت كی طرف سےمخالفت كا سامنا كرنا پڑتا تھا بالآخر يورپی يونين كے دباو میں آ كر اسلووانيا كی حكومت نے مسجد كی تعمير كی اجازت دے دی ہے۔ اس پہلے " ،ليوبليانيا' كے مسلمان مذہبی تقريبات ورزش گاہوں میں ادا كرتے تھے اوران تقريبات كی ادائيگی كے لیے كرایہ بھی ادا كرتے رہے ہیں۔ اسلووانيا میں مسلمانوں كی اكثريت بوسنيائی مسلمانوں كی ہے۔
350706