زيمبيا میںپہلی اسلام وعيسائيت ڈائيلاگ نشست كا انعقاد

IQNA

زيمبيا میںپہلی اسلام وعيسائيت ڈائيلاگ نشست كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار گروہ/سعيد حقانی: اديان اوراسلام كی درميان گفتگو كی فضا كو فروغ دينے اور خطے كے عوام كو اسلام سے آشنا كرنے كےلیے اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی مركز نے زيمبيا كے شہر كتوبا كے "نبی اكرم (ص) اسلامی مركز" میں اسلام اور مسيحيت كے درميان ڈائيلاگ اہتمام كيا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كے مطابق "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كے تعلقات عامہ كی رپورٹ كے مطابق مطابق اجلاس كا افتتاح كرتے ہوئے زيمبيا میں خانہ فرہنگ ايران كے اہلكارحجۃ الاسلام والمسلمين اسدی موحد نے سورہ آل عمران كی ۶۴ ویں آيت " قل يا اہل الكتاب تعالوا الی كلمۃ سواء بيننا و بينكم ان لا نعبد الا اللہ و لا نشرك بھ شيئا۔۔۔۔۔۔" كی تلاوت اوركركے مسيحيت اور اسلام كے مابين مشترك اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ قرآن ايك ابدی معجزہ ہے جس میں تمام جن و انس كو چيلنج كيا گيا ہے كہ وہ سب ملك كر قرآن كی ايك سورت كی مثل لے كر آئیں اور آج ۱۴ صدياں گزر جانے كے باوجود یہ چيلنج اسی طرح لا جواب ہے۔ انھوں نے كہا كہ جس آيت كی تلاوت كی گئی اس میں تمام آسمانی اديان كو دعوت دی گئی ہے كہ مل جل كر خدا كی عبادت كریں اور كسی كو اس كا شريك نہ ٹھرائیں ، اس آيت سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے كہ تمام انبياء نے توحيد كی دعوت دی ہے۔ انھوں نے انجيل اور قرآن كی بعض آيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ انجيل میں پيامبر اكرم (ص) كی آمد كی واضح پيش گوئی موجود ہے۔
350982