بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ كی تقريب۱۱ بجے ايران كے ممتاز قاری " منصور قصری زادہ " كی تلاوت قرآن سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہوئی۔ اس كےبعد حسب سابق حجت الاسلام بہرامی نے شرعی مسائل بيان كیے۔ اور امام سجاد علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے مداح اہل بيت نےمصائب بيان كیے گئے۔ اس ہفتے وزير تعليم " عليرضا علی احمدی" نے نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے خطاب كيا۔
352003