بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق غزہ میں فلسطينيوں كی كاميابی اور اسرائيل اور استكبار عالم كی رسوائی كی مناسبت سے ۲۱ جنوری ۲۰۰۹ء كو مشہد مقدس میں ايك تقريب كا انعقاد كيا گيا تھا۔ جس میں حوزہ علمیہ مشہد كے علماء فضلاء ، اساتذہ اور طلاب نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس تقريب میں سپاہ پاسداران میں نمائندہ ولی فقیہ كے قائم مقام حجت الاسلام والمسلمين " ذوالنوری" نے خطاب كيا۔ اس تقريب كا اہتمام حوزہ علمیہ خراسان، ادارہ تبليغات اسلامی اور ديگر اداروں نے باہمی تعاون سےكيا تھا۔ ياد رہے كہ یہ تقريب شام ساڑھے ۶ بجے علوم اسلامی رضوی يونيورسٹی كےكانفرنس حال میں منعقد ہو گی۔
352153